اردن کا ایرانی میزائل حملے ناکام بنانے کا دعویٰ

ایران، اردن کے متضاد دعوے، فضائی حملوں کے بعد خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی

July 13, 2026 · بام دنیا

اردن کی مسلح افواج نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران سے داغے گئے چار میزائل، جو اردنی فضائی حدود میں داخل ہوئے تھے، فضائی دفاعی نظام نے کامیابی سے تباہ کر دیے۔

اردنی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام میزائلوں کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے مار گرایا گیا، جس سے کسی بڑے نقصان سے بچاؤ ممکن ہوا۔

دوسری جانب ایران کی پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اردن کے پرنس حسن فضائی اڈے کو میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں متعدد ایندھن کے ذخائر اور اسلحہ گوداموں میں آگ لگ گئی۔

تاحال اردنی حکام نے ایران کے ان دعوؤں کی تصدیق نہیں کی، جبکہ دونوں ممالک کے بیانات کے بعد خطے میں کشیدگی مزید بڑھنے کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔