ایران کا امریکی بحری جہاز۔ فوجی اڈوں اور جہازوں پر حملے کادعویٰ
ڈرونز سے کویت میں فوجی تنصیبات جبکہ آبنائے ہرمز میں متعدد جہازوں کو نشانہ بنایا گیا۔
July 14, 2026 · بام دنیا
ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے کروز میزائلوں کے ذریعے ایک امریکی بحری جہاز کو نشانہ بنایا ہے۔
رپورٹس کے مطابق ڈرون حملوں میں کویت میں موجود امریکی فوجی تنصیبات کو بھی ہدف بنایا گیا۔ ایرانی میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز میں مبینہ خلاف ورزیوں کے الزام میں کئی جہازوں پر بھی حملے کیے گئے۔
آزاد ذرائع سے اس کی تصدیق نہیں ہوسکی۔