امریکہ کے ایران پر مسلسل تیسرے روز بھی فضائی حملے جاری

سینٹکام کا ایران کی عسکری صلاحیت مزید کمزور کرنے کا اعلان

July 14, 2026 · بام دنیا

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے اعلان کیا ہے کہ صدر اور کمانڈر اِن چیف کی ہدایت پر ایران کے خلاف مسلسل تیسرے روز بھی فضائی کارروائیاں جاری ہیں۔

سینٹکام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ان حملوں کا مقصد ایرانی فوج کو مزید نقصان پہنچانا اور آبنائے ہرمز میں تجارتی بحری جہازوں کے لیے خطرہ بننے کی ایران کی صلاحیت کو کمزور کرنا ہے۔

بیان کے مطابق امریکی افواج اپنے طے شدہ عسکری اہداف کے حصول تک کارروائیاں جاری رکھیں گی۔