پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی میزائل حملوں کی مذمت۔مکمل حمایت کا اعادہ

پاکستان سعودی عرب کی سلامتی اور یمن کی خودمختاری کا حامی ہے۔عثمان جدون

July 14, 2026 · بام دنیا

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے یمن کی صورتحال پر منعقدہ ہنگامی اجلاس میں پاکستان نے سعودی عرب پر یمنی حوثیوں کے بیلسٹک میزائل حملوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے ریاض کی سلامتی اور خودمختاری کے لیے اپنی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے نائب مستقل مندوب عثمان جدون نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے ساتھ کھڑا ہے اور ہر قسم کے حملوں کی مذمت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان یمن کی خودمختاری، آزادی، اتحاد اور علاقائی سالمیت کی بھی بھرپور حمایت کرتا ہے اور خطے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے۔

عثمان جدون نے عالمی برادری پر زور دیا کہ مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے خاتمے کے لیے طاقت کے بجائے مذاکرات، سفارتکاری اور تحمل کا راستہ اختیار کیا جائے تاکہ خطے میں پائیدار امن قائم کیا جا سکے۔