عراق میں ایرانی کرد اپوزیشن کے مرکز پر میزائل حملہ
اربیل کے مشرق میں واقع مقام کو نشانہ بنایاگیا،کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
July 14, 2026 · بام دنیا
عراق کے نیم خودمختار کردستان ریجن کے دارالحکومت اربیل کے مشرق میں واقع ایرانی کرد اپوزیشن کے ایک مرکز پر میزائل حملہ کیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے میں ایرانی کرد اپوزیشن گروپ کی ایک تنصیب کو نشانہ بنایا گیا۔
رپورٹ کے مطابق حملے کے فوراً بعد کسی جانی نقصان یا زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، جبکہ حملے کی نوعیت اور اس کے ذمہ داروں سے متعلق مزید تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔
حکام واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں اور علاقے کی سکیورٹی صورتحال پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔