اپنے بچے ڈبل تنخواہ پرموت کے منہ میں بھیجیں،عظمیٰ بخاری۔شہداپرتنقید کاجواب

فوجی جوان روز ہماری حفاظت کی خاطر جانوں کے نذرانے دیتے ہیں۔بیان

July 14, 2026 · امت خاص

پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے پاک فوج کے شہداء پر تنقید کرنے والوں کو اپنے بیٹے ڈبل تنخواہ پر موت کے منہ میں بھیجنے کا حوالہ کرنے کی آفر دی ہے ۔

مولانا فضل الرحمان کے بیان کے تناظر میں ان کا نام لئے بغیر وزیر اطلاعات نے پاک فوج کے سپوتوں پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اس رویے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئےکہا کہ فوجی جوان روز ہماری حفاظت کی خاطر جانوں کے نذرانے دیتے ہیں اور اپنے ماں باپ اور ملک کو سرخرو کررہے ہیں،ان کی قربانیوں کو پیسوں میں تولنا بہت تکلیف دہ عمل ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اپنے بیٹوں کو ڈبل تنخواہ کے عوض بارڈرز پر بھیج کے دکھائیں، انہوں نے ملی نغمے کا بھی حوالہ دیا۔

اے پتر ہٹاں تے نیں وکدے کی لبھنی اے وچ بازار کڑے