وفاقی اردو یونیورسٹی کراچی کیمپس کاافسر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی
کراچی میں عزیز بھٹی پارک کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ، پولیس
فائل فوٹو
کراچی میں وفاقی اردو یونیورسٹی گلشن اقبال کیمپس کے کیمپس افسر عدنان اختر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق عدنان اختر کو علاج کے لیے اسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ عدنان کو 4 گولیاں لگیں۔
ذرائع کے مطابق عزیز بھٹی پارک کے قریب ہیلمٹ اور ماسک پہنے دو ملزمان نے کیمپس افسر کو گولیوں کا نشانہ بنایا۔ ملزمان نے پیچھے سے فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق زخمی کیمپس افسر عدنان اختر گھر سے یونیورسٹی جانے کے لیے نکلے تھے۔ فائرنگ کے واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جارہی ہے۔