نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کل2 روزہ دورے پر چین روانہ ہوں گے
چینی وزیر خارجہ وانگ یی کی دعوت پر اعلیٰ سطحی وفد ہمراہ ہوگا
فائل فوٹو
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار 16 سے 17 جولائی تک چینی وزیر خارجہ وانگ یی کی دعوت پر چین کا دورہ کریں گے، جبکہ ان کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی ہوگا۔
ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ورلڈ آرٹیفیشل انٹیلیجنس کوآپریشن آرگنائزیشن کے قیام کی دستخطی تقریب میں شرکت کریں گے اور پاکستان کی جانب سے بانی رکن کی حیثیت سے معاہدے پر دستخط کریں گے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ اسحاق ڈار 17 جولائی کو گلوبل اے آئی گورننس سے متعلق اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔
دورے کے دوران وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی چینی وزیر خارجہ وانگ یی سے دوطرفہ ملاقات ہوگی، جبکہ وہ دیگر رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔