لوئردیر میں دہشت گردوں سے جھڑپ کے دوران 3پولیس اہل کار شہید۔بنوں میں تھانے پرحملہ

حیدرے ٹاپ اور لڑم علاقوں میں خفیہ اطلاعات پر سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران مقابلہ

July 15, 2026 · اہم خبریں

فائل فوٹو

 

لوئر دیر حیدرے ٹاپ پر پولیس اور دہشت گردوں میں شدید جھڑپ کے دوران3اہلکار شہید،15زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق، قانون نافذ کرنے والے ادارے ادینزی اور خال کی سرحد پر واقع پہاڑی علاقے حیدرے ٹاپ اور لڑم کے دشوار گزار پہاڑی علاقوں میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کر رہے تھے۔

آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے اچانک پولیس اور سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں پر حملہ کر دیا، جس کے بعد فریقین کے درمیان کئی گھنٹوں تک شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ ذرائع کے مطابق جھڑپ میں دہشت گردوں نے پولیس کی تین گاڑیاں بھی نذر آتش کر دیں۔ زخمی پولیس اہلکاروں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال تیمرگرہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

ادھر،بنوں میں تھانہ میریان پر دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑی ٹکرادی، 4اہلکار زخمی ہوگئے۔