اپر کوہستان:فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل اور خاتون جاں بحق

واقعے کے بعد دونوں افراد کی لاشیں تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئیں۔

July 16, 2026 · جرم وسزا
اپر کوہستان:فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل اور خاتون جاں بحق

اپر کوہستان:فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل اور خاتون جاں بحق

خیبرپختونخوا کے ضلع اپر کوہستان کی تحصیل داسو میں فائرنگ کے ایک واقعے میں پولیس کانسٹیبل اور ایک خاتون جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والی خاتون دو بچوں کی ماں تھی، جبکہ واقعے کے بعد دونوں افراد کی لاشیں تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئیں۔

پولیس نے اپنی مدعیت میں دوہرے قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مقدمے میں قتل کے ساتھ غیرت کے نام پر قتل سے متعلق دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔

پولیس نے مقتولہ کے شوہر، والد، بھائی سمیت مجموعی طور پر 7 افراد کو مقدمے میں نامزد کیا ہے۔

واقعے کے بعد نامزد ملزمان فرار ہو گئے، جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، جبکہ پولیس مختلف پہلوؤں سے واقعے کی تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے۔