گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور
اسمبلی میں قرارداد پیش، صوبائی حیثیت اور آئینی نمائندگی کا مطالبہ
July 16, 2026 · قومی
فائل فوٹو
گلگت بلتستان کو عبوری صوبائی حیثیت دینے سے متعلق مشترکہ قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی ہے۔
گلگت بلتستان اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر ملک کفایت الرحمان کی زیر صدارت ہوا، جس میں رکن اسمبلی سید جلال شاہ نے قرارداد پیش کی۔
قرارداد پر حکومتی اور اپوزیشن کے متعدد اراکین کے دستخط موجود تھے، جسے بعد ازاں متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔
قرارداد میں گلگت بلتستان کی دیگر صوبائی، قومی اور سینیٹ میں نمائندگی جبکہ این ایف سی ایوارڈ کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔
ٹیگز: