شام کا حزب اللہ کیلئے اسلحے کی ترسیل ناکام بنانے کادعویٰ

عراقی سرحد پر کارروائی، میزائل، ڈرونز اور جدید ہتھیار برآمد ہونے کا مؤقف

July 16, 2026 · بام دنیا

فائل فوٹو

شامی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے عراقی سرحد پر کارروائی کرتے ہوئے حزب اللہ کے لیے جدید اسلحہ اسمگل کرنے کی ایک بڑی کوشش ناکام بنا دی۔

شامی وزارتِ داخلہ کے مطابق کارروائی کے دوران میزائل، اینٹی ٹینک میزائل اور ڈرونز برآمد کیے گئے، جو لبنان میں حزب اللہ تک پہنچانے کے لیے اسمگل کیے جا رہے تھے۔

وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ اسلحہ اسمگلنگ میں ملوث نیٹ ورک کی تحقیقات جاری ہیں اور تمام متعلقہ افراد کی شناخت کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

شامی حکومت نے واضح کیا کہ ملکی سرزمین کو اسلحہ اسمگلنگ یا غیرقانونی سرگرمیوں کے لیے استعمال نہیں ہونے دیا جائے گا اور اس حوالے سے سخت اقدامات جاری رہیں گے۔

دوسری جانب حزب اللہ نے شامی وزارتِ داخلہ کے اس دعوے پر تاحال کوئی ردعمل جاری نہیں کیا۔