گوجرانوالہ میں تیز رفتاربس کی موٹرسائیکل کو ٹکر سےماں بیٹی جاں بحق

عالم چوک کے قریب حادثہ،تین زخمی،پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں

July 17, 2026 · قومی

فائل فوٹو

پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں تیز رفتار بس کی موٹر سائیکل سے ٹکر کے نتیجے میں ماں اور بیٹی جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق عالم چوک میں نجی ہسپتال کے قریب افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جہاں تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔

حادثے کے نتیجے میں 35 سالہ عابدہ اور 9 سالہ عنایہ جاں بحق ہو گئیں، زخمیوں میں 40 سالہ الیاس، 14 سالہ محمد احمد اور 11 سالہ ابیہا شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق متاثرہ خاندان کا تعلق راہوالی سے ہے۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مزید علاج کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، شواہد اکٹھے کیے اور حادثے کی تحقیقات شروع کر دیں۔