غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، خاتون شہید۔ متعدد افراد زخمی
اکتوبر کی جنگ بندی کے بعد بھی روزانہ حملے جاری، 1100 سے زائد فلسطینی جاں بحق ہو چکے
غزہ میں اسرائیلی فوج نے رات بھر مختلف علاقوں میں فضائی، ڈرون اور فائرنگ کے حملے کیے، جن میں ایک فلسطینی خاتون شہید بحق جبکہ بچوں سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
زمینی ذرائع کے مطابق غزہ سٹی کے الزیتون محلے میں قائم ایک خیمے پر اسرائیلی فضائی حملے میں ایک خاتون جاں بحق اور ان کے شوہر زخمی ہوگئے۔
اسی دوران غزہ سٹی کے شاطی پناہ گزین کیمپ میں رات تین بجے ایک رہائشی اپارٹمنٹ کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں بچوں سمیت کئی افراد زخمی ہوئے۔
جنوبی غزہ کے شہر خان یونس میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک اور فلسطینی زخمی ہوا، جبکہ وسطی غزہ کے البریج پناہ گزین کیمپ کے رہائشی علاقے پر دو ڈرون حملے بھی کیے گئے، تاہم ان حملوں میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
یہ حملے اس کے باوجود کیے گئے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان اکتوبر میں جنگ بندی پر اتفاق ہوا تھا۔ رپورٹس کے مطابق اس جنگ بندی کے بعد بھی تقریباً روزانہ ہونے والے اسرائیلی حملوں میں 1,100 سے زائد فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں، جبکہ اسی عرصے میں چار اسرائیلی فوجی بھی مارے گئے ہیں۔