ایران کا مزید امریکی ڈرون اور کروز میزائل مار گرانے کا دعویٰ
جنوبی ایران میں ایک جاسوس ڈرون کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ حساس آپریشنل علاقوں کی نگرانی اور جاسوسی کر رہا تھا۔
ایران کا مزید امریکی ڈرون اور کروز میزائل مار گرانے کا دعویٰ
تہران: ایران کی اسلامی انقلابی گارڈ کور (آئی آر جی سی) نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ملک کے مختلف علاقوں میں مزید امریکی ڈرونز اور ایک کروز میزائل کو کامیابی سے تباہ کر دیا ہے۔
پاسداران انقلاب کے جاری کردہ بیان کے مطابق جنوبی ایران میں ایک جاسوس ڈرون کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ حساس آپریشنل علاقوں کی نگرانی اور جاسوسی کر رہا تھا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ آئی آر جی سی کی ایرو اسپیس فورس نے جنوب مغربی شہر اہواز کی فضائی حدود میں ایک امریکی MQ-9 ڈرون کو بھی مار گرایا۔
JUST IN: 🇮🇷🇺🇸 Iran shoots down US LUCAS drone. pic.twitter.com/EoKY5dipoR
— BRICS News (@BRICSinfo) July 19, 2026
سرکاری خبر رساں ادارے ارنا (IRNA) کے مطابق ایرانی فوج نے مغربی ایران میں داغے گئے ایک امریکی کروز میزائل کو بھی راستے میں ہی ناکام بنا دیا، جس کے بعد وہ اپنے ہدف تک نہ پہنچ سکا۔
ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ ملک کا فضائی دفاعی نظام مکمل طور پر متحرک ہے اور کسی بھی فضائی خطرے کا مؤثر جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
تاحال امریکا کی جانب سے ایران کے ان دعوؤں پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا، جبکہ ان دعوؤں کی آزاد ذرائع سے تصدیق بھی نہیں ہو سکی۔