مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں کا حملہ،مسجداور فلسطینی املاک نذر آتش

حملے کے وقت اسرائیلی فورسز موقع پر موجود تھیں اور آبادکاروں کو تحفظ فراہم کیا گیا۔

July 20, 2026 · بام دنیا

مغربی کنارے کے علاقے مسافر یطا میں اسرائیلی آبادکاروں کی جانب سے فلسطینی املاک کو نقصان پہنچانے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق جنوبی ہیبرون کے فلسطینی گاؤں الطوانی میں آبادکاروں نے مبینہ طور پر گھروں، گاڑیوں اور ایک مسجد کو آگ لگا دی، جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

واقعے سے متعلق سامنے آنے والی ویڈیوز میں جلی ہوئی گاڑیاں اور متاثرہ املاک دیکھی جا سکتی ہیں۔ فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے کے وقت اسرائیلی فورسز موقع پر موجود تھیں اور آبادکاروں کو تحفظ فراہم کیا گیا۔

مقامی افراد کے مطابق حملے کے نتیجے میں کئی خاندان متاثر ہوئے جبکہ علاقے میں کشیدگی بڑھ گئی ہے۔

مغربی کنارے میں فلسطینیوں اور اسرائیلی آبادکاروں کے درمیان کشیدگی کے واقعات میں حالیہ عرصے کے دوران اضافہ رپورٹ کیا گیا ہے، جس پر انسانی حقوق کی تنظیمیں بھی تشویش کا اظہار کرتی رہی ہیں۔