نیا ناظم آباد سے اغوا ہونے والا بچہ گھارو سے بازیاب
بچے کے چچا نے فون پر بات کرتے ہوئے تصدیق کی کہ بچہ بازیاب ہوچکا ہے اور اب وہ اپنے والدین کے پاس ہے۔
July 20, 2026 · جرم وسزا
کراچی (صباح نیوز)کراچی کے علاقے نیا ناظم آباد سے ہفتے کے روز اغواء ہونے والے 2 سالہ بچے اذان کو گھارو سے بازیاب کرالیا گیا ہے۔
بچے کے چچا نے فون پر بات کرتے ہوئے تصدیق کی کہ بچہ بازیاب ہوچکا ہے اور اب وہ اپنے والدین کے پاس ہے۔
پولیس حکام کے مطابق منگھوپیر پولیس نے گھارو میں کارروائی کرتے ہوئے بچے کو باحفاظت بازیاب کرایا ہے،
پولیس بچے کو کراچی منتقل کررہی ہے۔ حکام کے مطابق کارروائی میں اغواء کار گرفتار نہیں ہوئے۔