مودی نے اپنی ‘ترقی’ دکھانے کیلئے پاکستان کی بلتستان ہائی وے کی تصاویر استعمال کرلیں

یہ معاملہ سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف صارفین کی جانب سے اس پر تبصرے کیے جا رہے ہیں

July 21, 2026 · بام دنیا
مودی نے اپنی 'ترقی' دکھانے کیلئے پاکستان کی بلتستان ہائی وے کی تصاویر استعمال کرلیں

مودی نے اپنی 'ترقی' دکھانے کیلئے پاکستان کی بلتستان ہائی وے کی تصاویر استعمال کرلیں

بھارت میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کے حوالے سے نیا تنازع سامنے آیا ہے، جہاں معروف فیکٹ چیکر محمد زبیر نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے پاکستان کے علاقے گلگت بلتستان کی بلتستان ہائی وے کی ویڈیو کو بھارت کی ترقی کے طور پر پیش کیا۔

محمد زبیر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنی پوسٹ میں کہا کہ بی جے پی کی جانب سے “یہ نیا بھارت ہے” کے عنوان سے شیئر کی گئی ویڈیو دراصل گلگت بلتستان کی بلتستان ہائی وے کی ہے، نہ کہ بھارت کے کسی مقام کی۔

فیکٹ چیکر نے اپنی پوسسٹ میں مبینہ طور پر اصل ویڈیو اور شیئر کی گئی ویڈیو کا موازنہ بھی پیش کیا اور دعویٰ کیا کہ دونوں مناظر ایک ہی مقام کے ہیں۔

یہ معاملہ سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف صارفین کی جانب سے اس پر تبصرے کیے جا رہے ہیں، جبکہ سیاسی حلقوں میں بھی اس پر بحث جاری ہے۔

بی جے پی یا بھارتی حکومت کی جانب سے اس دعوے پر تاحال کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا، جبکہ اس دعوے کی آزاد ذرائع سے بھی تصدیق نہیں ہو سکی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے سے قبل ان کی تصدیق کرنا ضروری ہے تاکہ گمراہ کن معلومات کے پھیلاؤ سے بچا جا سکے۔