پاکپتن میں بارش کےدوران گھر کی چھت گر گئی،2 بچے جاں بحق

بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے والدہ زخمی، لاشیں اسپتال منتقل

July 21, 2026 · قومی

فائل فوٹو

چک 33 ایس پی میں دوران بارش بوسیدہ گھر کی چھت گرنے سے 2 بچے جاں بحق جبکہ والدہ زخمی ہوگئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے بعد بچوں کی لاشیں اور زخمی والدہ کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 7 سالہ عثمان اور 9 سالہ نور فاطمہ جان کی بازی ہار گئے۔