کراچی،7سالہ بچی کے اغوا اورقتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلےمیں ہلاک

جیکسن پولیس دعا کے اغوا، زیادتی کے بعد قتل کیس کی تفتیش کر رہی تھی

July 23, 2026 · قومی

فائل فوٹو

کراچی کے علاقے کیماڑی سے 7 سالہ بچی کو اغوا، زیادتی اور قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔

ایس ایس پی کیماڑی سنگھار ملک کے مطابق جیکسن پولیس دعا کے اغوا، زیادتی کے بعد قتل کیس کی تفتیش میں مصروف تھی کہ تھانے کی حدود میں ایک علاقے میں پولیس مقابلہ ہوا، جس میں ملزم ہلاک ہوگیا۔

انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور دیگر شواہد کی بنیاد پر مشتبہ شخص کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی۔

ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق پولیس ملزم کی گرفتاری کے لیے اسٹریٹ مبارک مسجد کے قریب پہنچی تو ملزم نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی، جس پر پولیس نے جوابی فائرنگ کی اور ملزم ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق واقعے سے متعلق مزید کارروائی جاری ہے۔