آپریشن ’’العزم‘‘ کے دوران بلوچستان میں فتنۃ الہندستان کے4دہشت گردجہنم واصل

متعددزخمی۔ بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد

July 24, 2026 · اہم خبریں

 

سیکیورٹی فورسز کی انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن’’ العزم‘‘ کے تحت بلوچستان میں دہشت گردی کیخلاف بھرپور اور مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔ سیکیورٹی فورسز نے مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میںفتنہ الہندوستان کے 4 دہشت گرد جہنم واصل کردیئے ۔ کامیاب آپریشن کے دوران ہلاک دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے زیرِ استعمال موٹر سائیکلوں کو بھی ضبط کر لیا۔سیکیورٹی فورسز کی موثر کارروائی میں فتنۃ الہندوستان کے متعدد دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی بھی مصدقہ اطلاعات ہیں۔کاروائی کے دوران دہشت گردوں کی سہولت کاری میں ملوث متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار بھی کر لیا گیا۔

آپریشن کے دوران علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری، ہیں اور سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے۔

حالیہ دنوں میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں دہشت گردوں کی مذموم کاروائیوں کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن تیز کر دیے گئے، سیکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے اور خطے میں امن و امان کے قیام تک سیکیورٹی فورسز کی کاروائیاں مسلسل جاری رہیں گی۔