کالعدم جموں کشمیر ایکشن کمیٹی کا 27جولائی کو مظفرآباد لانگ مارچ کااعلان
مظفرآباد کی جانب مارچ، کمیٹی نے احتجاجی حکمت عملی واضح کر دی
July 25, 2026 · قومی
فائل فوٹو
آزاد کشمیر میں کالعدم جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے 27 جولائی کو انتخابات کے روز مظفرآباد کی جانب لانگ مارچ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے رکن عمر نذیر کشمیری کے مطابق لانگ مارچ کا آغاز 26 جولائی کو میرپور ڈویژن سے کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ مختلف علاقوں سے آنے والے قافلے راولاکوٹ میں جمع ہوں گے، جہاں دھرنا دیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ 27 جولائی کو نمازِ ظہر کے بعد تمام شرکاء راولاکوٹ سے مظفرآباد کی جانب لانگ مارچ کریں گے۔
ٹیگز: