کویتی وزیر خارجہ کی آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات

جی ایچ کیو میں دوطرفہ تعاون، علاقائی سیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال

July 29, 2026 · قومی

فائل فوٹو

کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

ملاقات میں کویت کے سفیر ناصر عبدالرحمان جے المطیری بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سیکیورٹی اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کویتی وزیر خارجہ نے پاکستان کی جانب سے مسلسل تعاون، علاقائی امن و استحکام کے لیے کردار اور دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو سراہا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کویت کے ساتھ پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک علاقائی امن اور خوشحالی کے لیے مشترکہ وژن رکھتے ہیں۔