ڈی آئی خان میں پولیس وین پرفائرنگ سے اے ایس آئی سمیت2اہلکارشہید

دہشت گردوں کی اطلاع پر جانے والی پولیس ٹیم پر حملہ، ملزمان جوابی فائرنگ میں فرار

July 31, 2026 · قومی

فائل فوٹو

 

ڈی آئی خان میں پولیس وین پر فائرنگ کے نتیجے میں اے ایس آئی سمیت 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق یہ واقعہ ڈی آئی خان کے علاقے درابن میں شاہ عالم موڑ پر پیش آیا، جہاں نامعلوم مسلح افراد نے پولیس وین کو نشانہ بنایا۔

حکام کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں اے ایس آئی سمیت 2 اہلکار شہید ہوگئے، جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ کے باوجود حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ پولیس نفری دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کے لیے جا رہی تھی کہ راستے میں مسلح افراد نے حملہ کر دیا۔