2025میں مارکھانے کے بعد بھارت نے آزادکشمیر میں باریک واردات کی،ڈی جی آئی ایس پی آر
جے کےایل ایف کی شکل میں عناصر پہلےہی موجودتھے،پاک فوج میں ایک لاکھ کشمیری ہیں،جنرل احمدشریف
فائل فوٹو
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت نے 2025 میں پاکستان سے مار کھانے کے بعد آزاد کشمیر میں بدامنی پھیلانے کی کوششیں شروع کیں، جبکہ مہاجرین کی نشستوں کے معاملے پر بعض عناصر کے ایجنڈے پر بھی سوالات اٹھائے۔
فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے پریس کانفرنس میں آزاد کشمیر کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے 2025 میں شکست کے بعد آزاد کشمیر میں آگ لگانے کی کوششیں شروع کیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جے کے ایل ایف کی شکل میں بعض عناصر پہلے سے موجود تھے، تاہم اس مرتبہ طریقۂ کار زیادہ باریک اور مختلف ہے۔
انہوں نے کہا کہ حقوق اور وسائل کی بات کی جائے تو پاکستان کا سب سے لاڈلہ بچہ کشمیر ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پہلگام فالس فلیگ پر سب سے پہلے سوالات مقبوضہ کشمیر میں اٹھائے گئے، بھارت کو مار پڑی تو نعرے بھی وہیں لگے، ایک لاکھ سے زیادہ کشمیری پاک فوج کا حصہ ہیں، پہلا نشان حیدر آزاد کشمیر میں جان قربان کرنے والوں کو دیا گیا۔
انہون نے کہا کہ یہ کہتے ہیں کہ مہاجرین کی 12 نشستیں ڈنڈے کے زور پر ختم کرائیں گے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا تھا کہ تشدد پر اجارہ داری کا حق صرف ریاست کو ہے، اگر آپ کو دے دیں تو بھی فتنہ الخوارج سے کیوں لڑ رہے ہیں، 12 سیٹوں پر اُن کا ایجنڈا واضح ہے، جنرل احمد شریف نے ایکشن کمیٹی کی پوسٹ پڑھ دی جس میں سردار ابراہیم اور سردار قیوم کو غدار قرار دیا گیا تھا۔