اسلام آبادمیں نقلی ادویات کی فیکٹری اور سٹوریج پکڑی گئی
روات میں غیر قانونی فارماسیوٹیکل اسٹوریج اور پروڈکشن فیکلٹی پر چھاپہ
ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نےبھاری مقدار میں ملاوٹی اور نقلی ادویات برآمد کر لیں۔ مین جی ٹی روڈ کھوکھر پلازہ کے مقابل روات میں ایک غیر قانونی فارماسیوٹیکل اسٹوریج اور پروڈکشن فیکلٹی پر چھاپہ مارا۔کارروائی کے دوران موقع سے 15ہزارمختلف اقسام کی گولیاں،500 مختلف انجیکشنز،21ہزارمختلف برانڈز کے سیرپ،ساڑھے 4ہزار سے زائد مختلف کریمز، 15 لاکھ خالی ہارڈ جیلاٹن کیپسول شیلز1ہزارکلوگرام سے زائد خام مال،66 ہزار سے زائد خالی بوتلیں،اجزا،پیکجنگ میٹریل اور فارمولیشنز برآمد ہوئیں۔
گڈ اسٹوریج پریکٹسز (GSP)، گڈ ڈسٹری بیوشن پریکٹسز (GDP) اور ایس او پیز کی سنگین خلاف ورزیاں کی جا رہی تھیں۔ ادویات کے معیار، حفاظت اور افادیت کے لیے ضروری درجہ حرارت کنٹرول اور دیگر لازمی شرائط کا اہتمام نہیں کیا گیا تھا۔
فیڈرل ڈرگ انسپکٹر نے لیبارٹری تجزیے کے لیے نمونے حاصل کیے۔حتمی رپورٹ مزید قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے کو پیش کی جائے گی۔ مزید غیر قانونی سرگرمیوں کو روکنے کے لیے مذکورہ فارماسیوٹیکل اسٹوریج فیکلٹی کو سیل کر دیا گیا ہے۔
،66,258 خالی بوتلیں (Empty Bottles)، ایکٹو فارماسیوٹیکل انگریڈیئنٹس (APIs)،نیوٹراسیوٹیکل خام مال اور ایکسیپیئنٹس، پیکیجنگ میٹریل اور فزیشن سیمپلز، مینوفیکچرنگ اور پیکیجنگ مشینری، پیکڈ اینٹی بائیوٹک اور انجیکٹیبل فارمولیشنز برآمد گی گئی۔