’’مجھے سمجھ کوئی نہیں آئی‘‘،انگریزی میں بریفنگ پر وزیرتعلیم خیبر پختونخوا کا اعتراف
میناخان آفریدی کو پشتومیں سمجھانے کی کوشش
تصویر: سوشل میڈیا
خیبرپختونخوا کے وزیرتعلیم میناخان آفریدی کو مصنوعی ذہانت کے پروگرام پر انگریزی میں بریفنگ سمجھ نہیں آئی۔ کچھ دیر تک سننے کے بعد انہوں نے فراخ دلی سے اعتراف کرتے ہوئے کہاکہ مجھے سمجھ کوئی نہیں آئی۔ اس کے بعد ساتھ موجود خاتون نے پشتو میں وضاحت کی۔ بعد ازاں بریفنگ دینے والی خاتون محقق کو بھی پشتو میں سمجھانا پڑا۔
نوشہرہ سے نوازلیگی ایم پی اے اختیار ولی نے واقعہ کی وڈیو ایکس پر شیئر کرتے ہوئے لکھا ان سے ملئیے۔۔ یہ ہیں خیبرپختونخوا کے اعلیٰ تعلیم کے انقلابی وزیر صاحب
عمران نیازی نے ان کے بارے میں کہا تھا کہ ایک تو یہ پڑھے لکھے نہیں اور دوسرا یہ کوشش بھی نہی کرتے۔ انگریزی سر کے اوپر گزر گئی تو طالبہ کو اپنی بات سمجھانے کیلئے پشتو میں بولنا پڑا۔
ان سے ملئیے۔۔ یہ ہیں خیبرپختونخوا کے اعلیٰ تعلیم کے انقلابی وزیر صاحب
عمران نیازی نے انکے بارے میں کہا تھا کہ ایک تو یہ پڑھے لکھے نہیں اور دوسرا یہ کوشش بھی نہی کرتے۔ انگریزی سر کے اوپر گزر گئ تو طالبہ کو اپنی بات سمجھانے کیلئے پشتو میں بولنا پڑا pic.twitter.com/ZDMZRNMyCi— Ikhtiar Wali (@ikhtiarwali) August 2, 2026
ڈاکٹر فرحان ورک نے لکھا کہ یہ سیاسی جماعت دوسروں کو ان پڑھ ہونے کا طعنہ مارتی تھی ۔ کہتی تھی کہ ہم پڑھے لکھے لوگوں کو آگے لائیں گے۔ بوسیدہ نظام ہم تعلیم سے ٹھیک کریں گےپورے 14 سال حکومت کے بعد یہ ہیرا آج خیبر پختونخواکا وزیر تعلیم ہے۔
سوشل میڈیاپر بریفنگ کی وڈیووائرل ہوگئی۔ ایک صارف نے کہا کہ ویسے بندہ سچاہے،صاف صاف کہہ دیا مجھے سمجھ نہیں آئی۔