بانی پی ٹی آئی سے کل وکلا کی ملاقات کا دن ،6 نام ارسال
وکلا میں بیرسٹر گوہر، خالد یوسف چوہدری، شمسہ کیانی، گلزار اقبال، میاں زبیر وحید اور چوہدری عادل بھٹی شامل ہیں ، قانونی امور پر تبادلے کا امکان
August 3, 2026 · قومی
فائل فوٹو
راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی سے کل اڈیالہ جیل میں وکلا کی ملاقات کا دن مقرر ہے، جس کے لیے فوکل پرسن اویس یونس چوہدری نے 6 وکلا پر مشتمل فہرست جیل انتظامیہ کو بھجوا دی ہے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات کرنے والے وکلا میں بیرسٹر گوہر، خالد یوسف چوہدری، شمسہ کیانی، گلزار اقبال، میاں زبیر وحید اور چوہدری عادل بھٹی شامل ہیں۔
دوسری جانب بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی بھی اڈیالہ جیل آمد متوقع ہے، جہاں وہ ملاقات کے لیے پہنچیں گی۔
ملاقات کے دوران قانونی اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیے جانے کا امکان ہے۔
ٹیگز: