فلسطین کی آزادی کیلیےمسلم ممالک کو مل کر کام کرنا ہوگا،اسحاق ڈار
مقدس مقامات پر اسرائیل کے قبضے کے مذموم مقاصد ناقابل قبول ہیں ، غزہ صورتحال پر اظہار تشویش
مقدس مقامات پر اسرائیل کے قبضے کے مذموم مقاصد ناقابل قبول ہیں، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار/ فائل فوٹو
امان : نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ فلسطین کی آزادی کے لیے مسلم ممالک کو مل کر کام کرنا ہوگا۔
مقبوضہ بیت المقدس سے متعلق وزارتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی اقدامات بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔
انہوں نے مسجد اقصیٰ میں انتہاپسند اسرائیلیوں کی دراندازی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مقدس مقامات پر اسرائیل کے قبضے کے مذموم مقاصد ناقابل قبول ہیں۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ فلسطین کی آزادی کے لیے عرب اور مسلم ممالک کو مشترکہ طور پر کام کرنا ہوگا۔
نائب وزیراعظم نے کہا کہ غزہ میں انسانی صورتحال انتہائی ابتر ہوتی جا رہی ہے، جہاں عوام کو خوراک اور پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے۔