ڈیڑھ سالہ بچی سے زیادتی اورقتل کاملزم جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے
عدالت نے ملزم کی عمر کا تعین کرنے کے لیے طبی معائنہ کروانےکی بھی ہدایت کردی
فائل فوٹو
کراچی کی عدالت نے ڈیڑھ سالہ بچی کے ساتھ زیادتی اور قتل کے ملزم کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ جووینائل کورٹ شرقی کے روبرو ڈیرھ سالہ بچی کے ساتھ زیادتی اور قتل کرنے کیخلاف مقدمے کی سماعت ہوئی، جس میں تفتیشی افسر نے بتایا کہ 4 اگست کو ملزم اپنے رشتے دار کی بچی کو چیز دلانے کے بہانے باہر لے کر گیا۔ جب بچی کو واپس لایا تو بچی بے ہوش تھی اور کپڑے خون آلود تھے۔
تفتیشی افسر نے عدالت میں بتایا کہ بچی کو جناح اسپتال لے کر گئے جہاں وہ فوت ہوگئی۔ قتل کی وجوہات جاننی ہیں، ملزم کی عمر کا تعین بھی کرنا جس کے لیے ریمانڈ درکار ہے۔
عدالت نے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ملزم کو پولیس کے حوالے کردیا اور ملزم کی عمر کے تعین کے لیے طبی معائنہ کروانے کی ہدایت بھی کردی۔