لاہور میں صحافی پر تشدد کی انکوائری کا حکم۔چار پولیس اہلکار معطل

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے محکمانہ کارروائی شروع کر دی

August 6, 2026 · قومی

فائل فوٹو

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے احتجاج کی کوریج کرنے والے صحافی ناطق ریحان پر تشدد کے معاملے پر 4 پولیس اہلکاروں کو معطل کرکے محکمانہ کارروائی کا حکم دے دیا۔

لاہور پولیس کے مطابق صحافی ناطق ریحان پر پولیس تشدد کے معاملے پر ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے نوٹس لیا اور تشدد میں ملوث چار اہلکاروں کو معطل کردیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ معطل ہونے والے اہلکاروں میں زین العابدین، محمد مصدق، نجمم الحسن اور محمد فرحان شامل ہیں۔
ڈی آئی جی آپریشنزلاہور فیصل کامران نے چاروں پولیس اہلکاروں کی محکمانہ انکوائری کا بھی حکم دے دیا۔