کراچی شفیق موڑ پر اسسٹنٹ کمشنر کا چھاپہ، مبینہ پتھراؤ کرنے والوں پر پولیس کا تشدد
واقعے کے بعد پولیس نے مبینہ پتھراؤ اور مزاحمت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی، جبکہ علاقے میں کشیدگی کی صورتحال پیدا ہوگئی۔
کراچی کے علاقے شفیق موڑ پر تجاوزات کے خلاف کارروائی کے دوران کشیدگی پیدا ہوگئی، جہاں مبینہ حملے میں ایس ایچ او حیدری مارکیٹ انسپکٹر عدیل احمد زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر نہا شاہ پولیس نفری کے ہمراہ نیو کوئٹہ حاجی آغا ہوٹل پر تجاوزات کے خلاف کارروائی کے لیے پہنچیں تو مبینہ طور پر ہوٹل مالکان سے وابستہ افراد نے پولیس پارٹی پر ڈنڈوں سے حملہ کردیا۔
مبینہ حملے کے نتیجے میں ایس ایچ او حیدری مارکیٹ انسپکٹر عدیل احمد کے ہاتھ میں فریکچر ہوگیا، جنہیں طبی امداد کے لیے ضیاء الدین اسپتال منتقل کردیا گیا۔
کراچی شفیق موڑ پر اسسٹنٹ کمشنر نے ہوٹلوں پر چھاپہ مارا، پولیس کا دعویٰ ہے ہوٹل مالکان کے ساتھیوں نے پتھراؤ کیا جس سے ایس ایچ او کا ہاتھ فریکچر ہوگیا۔ تاہم اس واقعے میں پولیس کی جانب سے لوگوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا کر گرفتار کرنے کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔ #karachi… pic.twitter.com/lq5g7jKZDg
— Daily Ummat (@ummatdigitalpk) August 8, 2026
واقعے کے بعد پولیس نے مبینہ پتھراؤ اور مزاحمت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی، جبکہ علاقے میں کشیدگی کی صورتحال پیدا ہوگئی۔
دوسری جانب ہوٹل مالکان کی جانب سے مبینہ طور پر بڑے ڈمپرز اور کنٹینرز سڑک پر کھڑے کرکے شفیق موڑ کی دونوں سڑکیں بند کردی گئیں، جس کے باعث ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔
واقعے کے بعد علاقے میں پولیس کی نفری تعینات ہے جبکہ صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے مزید اقدامات کیے جا رہے ہیں۔