ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی رہبرِ اعلیٰ سے ملاقات،جنگ کی موجودہ صورتحال پر گفتگو
مجتبیٰ خامنہ ای کو ایران کا تیسرا سپریم لیڈر منتخب کیے جانے کے بعد سے اب تک منظرِ عام پر نہیں دیکھا گیا۔
فائل فوٹو
تہران: ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اپنے صدارتی دور کے تیسرے سال کے آغاز پر ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سے ملاقات کی ہے۔
ایرانی سپریم لیڈر کی ویب سائٹ نے اس ملاقات کی اطلاع دی ہے۔ بی بی سی فارسی نے سرکاری رپورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ ملاقات میں ملک کو درپیش موجودہ مسائل، عوام کی روزمرہ ضروریات پوری کرنے اور ان کے حل کے طریقوں پر بات چیت کی گئی۔
ملاقات کے دوران جنگ کی موجودہ صورتحال اور مستقبل میں درپیش چیلنجز کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اس کے علاوہ فوجی پیش رفت، ملک کے مالی اور زرمبادلہ کے وسائل کو متحرک کرنے، اخراجات کے انتظام، توانائی اور دیگر ممالک کے ساتھ اقتصادی تعلقات سے متعلق امور بھی زیرِ بحث آئے۔
مجتبیٰ خامنہ ای کو ایران کا تیسرا سپریم لیڈر منتخب کیے جانے کے بعد سے اب تک منظرِ عام پر نہیں دیکھا گیا۔ ان کی کوئی نئی تصویر یا آواز بھی جاری نہیں کی گئی۔
اس سے قبل صدر مسعود پزشکیان نے کہا تھا کہ مجتبیٰ خامنہ ای کے سپریم لیڈر بننے کے بعد ان کی ان سے ملاقات ہوئی تھی۔