وینزویلا میں زلزلے سے ہلاکتیں 6 ہزار 301 تک پہنچ گئیں

زلزلوں سے تباہ ہونے والی عمارتوں کا تقریباً 23 فیصد ملبہ اب تک صاف کیا جاچکا ہے

August 11, 2026 · بام دنیا

کراکس: وینزویلا میں جون کے دوران آنے والے دو شدید زلزلوں کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 6 ہزار 301 تک پہنچ گئی ہے۔

حکام کے مطابق زلزلوں میں زخمی ہونے والے 73 ہزار سے زائد افراد کو طبی امداد فراہم کی جاچکی ہے، جبکہ متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں اور ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ زلزلوں سے تباہ ہونے والی عمارتوں کا تقریباً 23 فیصد ملبہ اب تک صاف کیا جاچکا ہے، جبکہ متاثرہ علاقوں میں بحالی کی کارروائیاں بھی جاری ہیں۔

یاد رہے کہ 24 جون کو وینزویلا میں 7.2 اور 7.5 شدت کے دو طاقتور زلزلے آئے تھے، جن کے باعث بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی۔ ابتدائی طور پر ہلاکتوں کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز کرنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا اور ملک میں ہنگامی صورتحال نافذ کردی گئی تھی۔