کانگو میں ایبولا کی وبا سنگین،ہلاکتیں 2 ہزار سے تجاوز کرگئیں
کانگو میں اب تک ایبولا کے 4 ہزار 449 مصدقہ کیسز سامنے آئے ہیں، جس کے بعد وبا کی صورتحال پر تشویش میں اضافہ ہوگیا ہے۔
کانگو میں ایبولا وائرس کی وبا تیزی سے پھیلنے کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 2 ہزار 61 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ ملک میں وائرس کے ہزاروں کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔
حکام کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کانگو میں اب تک ایبولا کے 4 ہزار 449 مصدقہ کیسز سامنے آئے ہیں، جس کے بعد وبا کی صورتحال پر تشویش میں اضافہ ہوگیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق کانگو میں ایبولا وائرس کی موجودہ وبا ملک میں اس بیماری کی 17ویں لہر ہے۔ حکام کی جانب سے وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اور متاثرہ افراد کو طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔
ایبولا ایک خطرناک اور متعدی وائرس ہے جو شدید بیماری کا باعث بن سکتا ہے، اس لیے متاثرہ علاقوں میں صحت عامہ کے ادارے احتیاطی تدابیر اور نگرانی کے عمل کو مزید مؤثر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔