امریکی فوجی ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، 2 افراد ہلاک
حادثہ شہر سلاڈو کے قریب پیش آیا، جہاں ہیلی کاپٹر گرنے کے بعد شدید آگ بھڑک اٹھی۔
August 13, 2026 · بام دنیا
امریکی ریاست ٹیکساس میں فوجی ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگیا، جس کے نتیجے میں سوار دو افراد جان کی بازی ہار گئے۔
فوجی حکام کے مطابق حادثہ شہر سلاڈو کے قریب پیش آیا، جہاں ہیلی کاپٹر گرنے کے بعد شدید آگ بھڑک اٹھی۔
حکام نے بتایا کہ حادثے میں تباہ ہونے والا ہیلی کاپٹر امریکی فوج کا اے ایچ-64 اپاچی تھا۔
حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد متعلقہ اداروں نے کارروائی شروع کردی جبکہ فورٹ ہُڈ کرمنل انویسٹی گیشن ڈویژن نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
فوجی حکام کے مطابق حادثے کی فوری وجوہات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔ تحقیقات کے بعد ہیلی کاپٹر کے گرنے کی اصل وجہ کا تعین کیا جاسکے گا۔