یومِ آزادی پر سعودی ریاض ایئر کا پاکستان کیلئے فضائی آپریشن شروع کرنے کا اعلان

ریاض ایئر کی جانب سے 14 اگست کو اسلام آباد کے لیے پروازوں کا آغاز کیا جائے گا، جبکہ لاہور کے لیے فضائی سروس 18 اگست سے شروع ہونے کا امکان ہے۔

August 13, 2026 · بام دنیا

پاکستان کے یومِ آزادی کے موقع پر سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان فضائی رابطے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ سعودی عرب کی نئی ایئرلائن ریاض ایئر پاکستان کے لیے باقاعدہ فضائی آپریشن شروع کرنے جا رہی ہے۔

ریاض ایئر کی جانب سے 14 اگست کو اسلام آباد کے لیے پروازوں کا آغاز کیا جائے گا، جبکہ لاہور کے لیے فضائی سروس 18 اگست سے شروع ہونے کا امکان ہے۔

شیڈول کے مطابق اسلام آباد کے لیے ہفتے میں 7 پروازیں چلائی جائیں گی، جبکہ لاہور کے لیے ہر ہفتے 3 پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔

ریاض ایئر اپنے پاکستان آپریشن کے لیے بوئنگ 787-9 ڈریم لائنر طیارے استعمال کرے گی، جس سے دونوں ممالک کے درمیان فضائی رابطے کو مزید وسعت ملنے کی توقع ہے۔

ذرائع کے مطابق نئی ایئرلائن کی پاکستان آمد سے فضائی شعبے میں سرگرمیاں بڑھنے کے ساتھ روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہونے کی امید ہے۔

ریاض ایئر کا پاکستان میں آپریشن شروع ہونا دونوں ممالک کے درمیان سفری اور تجارتی روابط کے فروغ کے حوالے سے بھی اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔