نارویجن وزیرخارجہ کی فیلڈمارشل عاصم منیرسے ملاقات۔دفاعی روابط بڑھانے پر اتفاق
پاکستان اور ناروے نے دفاعی و سکیورٹی شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا
فائل فوٹو
ناروے کے وزیر خارجہ ایسپن بارتھ ایدے کی قیادت میں اعلیٰ سطح وفد نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری)، ہلالِ جرأت، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور پاکستان و ناروے کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے عالمی امن اور علاقائی استحکام سے متعلق پاکستان کا نقطۂ نظر پیش کرتے ہوئے مشترکہ سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تعاون اور مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔
ناروے کے وزیر خارجہ نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں پاکستان کی مسلح افواج کے پیشہ ورانہ کردار کو سراہا۔
دونوں جانب سے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور دفاع و سلامتی کے شعبوں میں روابط بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔