گڈز ٹرانسپورٹ ہڑتال کا 8واں روز،ملک بھرمیں اشیا کی ترسیل،برآمدات اوردرآمدات متاثر
یومیہ10 ہزارکنٹینرز پورٹ سےنکلتے ہیں،جبکہ ملک کی معیشت کو50 ارب روپے سےزائد کانقصان ہوچکا ہے،گڈز ٹرانسپورٹرز
فائل فوٹو
گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کا آٹھواں روز، ملک بھر میں اشیا کی ترسیل، برآمدات اور درآمدات کے کنٹینرز رک گئے۔ گڈز ٹرانسپورٹرز کے مطابق یومیہ 10 ہزار کنٹینرز پورٹ سے نکلتے ہیں، جبکہ ملک کی معیشت کو 50 ارب روپے سے زائد کا نقصان ہوچکا ہے۔
صدر گڈز ٹرانسپورٹرز الائنس ملک شہزاد اعوان کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر بحری امور سے مذاکرات کامیاب رہے تھے، تاہم وفاقی حکومت، وزارت مواصلات، فنانس اور پیٹرولیم سے متعلق مطالبات پر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔ باقی تمام مطالبات پر وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ ڈیڈ لاک برقرار ہے۔
ملک شہزاد اعوان نے کہا کہ ہماری ملک گیر ہڑتال جاری ہے اور مطالبات کی منظوری تک ہڑتال جاری رہے گی۔