کراچی میں راہ گیر خاتون سے مبینہ نازیبا حرکات، ملزم گرفتار

ویڈیو سامنے آنے کے بعد پولیس نے اس کی مدد سے ملزم کی شناخت کی اور کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا۔

August 23, 2026 · جرم وسزا
فوٹو فیس بک

فوٹو فیس بک

کراچی: اورنگی ٹاؤن کے علاقے پاکستان بازار میں پولیس نے راہ گیر خاتون کے ساتھ مبینہ نازیبا حرکات کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔

پولیس حکام کے مطابق واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس میں ایک شخص کو خاتون کے ساتھ مبینہ نازیبا رویہ اختیار کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد پولیس نے اس کی مدد سے ملزم کی شناخت کی اور کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار شخص کی شناخت اویس کے نام سے ہوئی ہے۔ دورانِ تفتیش ملزم نے مبینہ طور پر بتایا کہ واقعہ 21 اگست 2026 کو اورنگی ٹاؤن کے سیکٹر اے 15 کے قریب پیش آیا تھا۔

پولیس نے ملزم کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی ہے، جبکہ واقعے کے مزید شواہد اور دیگر پہلوؤں کا جائزہ لینے کے لیے تفتیش جاری ہے۔