عمان کے ساحل کے قریب آئل ٹینکر پر حملہ، جہاز ناکارہ

حملے کے باعث ٹینکر کے انجن روم کو نقصان پہنچا، تاہم جہاز پر موجود تمام عملہ محفوظ رہا۔

August 25, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

عمان کے ساحل کے قریب ایک آئل ٹینکر کو پروجیکٹائل سے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں جہاز کو نقصان پہنچا اور وہ ناکارہ ہوگیا۔

برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز کے مطابق حملے کے باعث ٹینکر کے انجن روم کو نقصان پہنچا، تاہم جہاز پر موجود تمام عملہ محفوظ رہا۔

حکام کے مطابق واقعے کے فوری بعد کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ ابتدائی معلومات میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ حملے کے نتیجے میں سمندر میں تیل کے اخراج یا کسی بڑے ماحولیاتی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔

واقعے کی نوعیت اور حملے کے ذمہ داروں کے حوالے سے مزید معلومات جمع کی جا رہی ہیں۔