ایران میں ایندھن کی قلت کا خدشہ،پٹرول پمپس پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں
امریکی پابندیوں اور تجارتی دباؤ کے باعث ایران کے لیے ایندھن کی درآمد اور رسد متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔رپورٹس
فوٹو سوشل میڈیا ( ایکس)
ایران میں ایندھن کی دستیابی سے متعلق خدشات بڑھنے لگے ہیں، جس کے باعث دارالحکومت تہران کے مختلف پٹرول پمپس پر گاڑیوں کی طویل قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق امریکی پابندیوں اور تجارتی دباؤ کے باعث ایران کے لیے ایندھن کی درآمد اور رسد متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ اس صورتحال میں شہری ممکنہ قیمتوں میں اضافے یا پٹرول کی قلت سے بچنے کے لیے معمول سے پہلے اپنی گاڑیوں میں ایندھن بھروا رہے ہیں۔
تہران کے بعض پٹرول اسٹیشنز پر ایسے ڈرائیور بھی قطاروں میں موجود ہیں جن کی گاڑیوں میں ابھی کافی مقدار میں پٹرول موجود ہے۔ شہریوں کی جانب سے اضافی ایندھن حاصل کرنے کی کوششوں کے باعث کئی اسٹیشنز پر غیر معمولی رش دیکھنے میں آ رہا ہے۔
Car fuel shortages reported across Iran, including in Tehran, Mashhad, and Kerman.@mhmiranusa pic.twitter.com/WD4vJ0pVOZ
— Open Source Intel (@Osint613) August 24, 2026
ایندھن کی قیمت اور دستیابی ایران میں ایک حساس معاملہ رہی ہے۔ ماضی میں پٹرول کی قیمتوں میں اضافے اور فراہمی سے متعلق مسائل کے باعث ملک کے مختلف علاقوں میں عوامی ردعمل اور احتجاج بھی سامنے آ چکے ہیں۔
موجودہ صورتحال میں ایرانی شہری پٹرول کی ممکنہ مہنگائی یا رسد میں مزید کمی کے خدشے کے پیش نظر پہلے ہی ایندھن حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ماہرین کے مطابق آنے والے دنوں میں ایران میں پٹرول کی دستیابی، قیمتوں اور درآمدی رسد پر صورتحال کا اثر مزید واضح ہو سکتا ہے۔