امریکا کا ایران پر مزید حملوں کا امکان نہیں، مارکو روبیو

موجودہ صورتحال میں امریکا کی ترجیح ایران پر معاشی اور سفارتی دباؤ برقرار رکھنا ہے۔

August 26, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اتحادی ممالک کے حکام کو آگاہ کیا ہے کہ فی الحال امریکا کی جانب سے ایران کے خلاف مزید فوجی کارروائی متوقع نہیں۔

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ واشنگٹن نے ایران پر دباؤ بڑھانے کے لیے فوجی حملوں کے بجائے دیگر ذرائع پر توجہ مرکوز کرلی ہے، جن میں حال ہی میں اعلان کی گئی نئی پابندیاں بھی شامل ہیں۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ نے گزشتہ چند روز کے دوران بعض غیر ملکی ہم منصبوں سے رابطوں کے دوران ایران کے خلاف مزید حملوں کے حوالے سے امریکی حکمت عملی سے آگاہ کیا۔

مارکو روبیو کے مطابق موجودہ صورتحال میں امریکا کی ترجیح ایران پر معاشی اور سفارتی دباؤ برقرار رکھنا ہے۔

تاہم امریکی حکام کی جانب سے مستقبل میں فوجی کارروائی کے امکان کو مکمل طور پر مسترد کرنے سے متعلق کوئی واضح اعلان سامنے نہیں آیا۔