مراکش کے مڈ فیلڈر پریمیئر لیگ کی تاریخ کے مہنگے ترین نوعمر کھلاڑی بن گئے
مانچسٹر سٹی نے فرانس کے کلب لِل سے مراکش کے مڈفیلڈر ایوب بوعادی کو 5 سال کے لیے 10 کروڑ یورو میں سائن کرلیا
انگلش فٹبال کلب مانچسٹر سٹی نے فرانسیسی کلب لِل سے مراکش کے 18 سالہ نوجوان مڈفیلڈر ایوب بوعادی کو 10 کروڑ یورو (تقریباً 8 کروڑ 56 لاکھ پاؤنڈ) کے عوض 5 سالہ معاہدے پر سائن کر لیا ہے۔
اس خطیر رقم کے ساتھ ایوب بوعادی انگلش پریمیئر لیگ کی تاریخ کے سب سے مہنگے نوعمر کھلاڑی بن گئے ہیں۔ انہوں نے 2024 میں فرانسیسی کلب لِل سے مانچسٹر یونائیٹڈ منتقل ہونے والے لینا یورو کا 5 کروڑ 89 لاکھ پاؤنڈ کی منتقلی کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے۔
واضح رہے کہ 18 سالہ ایوب بوعادی نے حالیہ ورلڈ کپ میں مراکش کی نمائندگی کرتے ہوئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا، جہاں ان کی ٹیم کوارٹر فائنل تک پہنچی تھی اور اسے فرانس کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
نوجوان کھلاڑی بوعادی نے صرف 16 سال کی عمر میں لِل کی پہلی ٹیم میں جگہ بنائی اور کلب کی جانب سے 96 میچز کھیلے