دشمن کو فائدہ پہنچانے والے بیانات سے گریز کیا جائے:مجتبیٰ خامنہ ای
ایران کی کمزوریوں کو نمایاں کرنے سے مخالف قوتوں کو فائدہ پہنچ سکتا ہے، اس لیے ملک کی صلاحیتوں اور مزاحمت کو اجاگر کیا جائے۔
فائل فوٹو
تہران: ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے حکومت کو ملک کی طاقت اور مزاحمت کو نمایاں کرنے کے ساتھ قومی یکجہتی برقرار رکھنے کی ہدایت کی ہے۔
جاری بیان کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر نے حکومت اور حکام کو ایسے بیانات دینے سے گریز کرنے کا کہا ہے جن سے عوام کا حوصلہ متاثر ہو یا معاشرے میں اختلافات بڑھیں۔
مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا کہ ایران کی کمزوریوں کو نمایاں کرنے سے مخالف قوتوں کو فائدہ پہنچ سکتا ہے، اس لیے ملک کی صلاحیتوں اور مزاحمت کو اجاگر کیا جائے۔
انہوں نے حکومت کو معاشی مشکلات کم کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کرنے کی بھی ہدایت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی، بے روزگاری اور روزمرہ استعمال کی اشیا کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سمیت عوام کو درپیش معاشی مسائل کے حل پر توجہ دی جائے۔
ایرانی سپریم لیڈر نے اس بات پر بھی زور دیا کہ حکومت عوامی اعتماد برقرار رکھنے اور معاشی حالات بہتر بنانے کے لیے عملی اقدامات کرے، جبکہ ایسے اقدامات سے اجتناب کیا جائے جو قومی اتحاد کو نقصان پہنچا سکتے ہوں۔