عراق میں داعش مخالف امریکی مشن اورفوجی موجودگی ختم کرنے کا فیصلہ
کردستان کے ساتھ 2022 میں طے شدہ چار سالہ مفاہمت ختم ہونے والی ہے
فائل فوٹو
امریکا نے عراق کے کردستان ریجن کی پیشمرگہ فورسز کو براہِ راست فوجی مالی امداد ختم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔
امریکا اور کردستان ریجن کے درمیان 2022 میں طے شدہ چار سالہ مفاہمتی یادداشت ستمبر 2026 میں ختم ہونے والی ہے، اور اس کے ساتھ پیشمرگہ کے لیے براہِ راست امریکی مالی معاونت بھی ختم ہونے کی توقع ہے۔
واشنگٹن کا کہنا ہے کہ داعش کے خلاف جنگ میں پیشمرگہ سمیت عراقی سکیورٹی فورسز اب خود دہشت گردی کے خلاف کارروائی کی قیادت کریں گی۔امریکا عراق سے اپنی فوجی موجودگی بھی 30 ستمبر 2026 تک ختم کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔
تاہم اس کا مطلب یہ ضروری نہیں کہ امریکا اور کردستان کے سکیورٹی تعلقات مکمل طور پر ختم ہو جائیں گے؛ واشنگٹن دوطرفہ دفاعی تعاون جاری رکھنے کا ارادہ رکھتا ہے۔