دشمن اپنے اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا،ایرانی آرمی چیف

کسی بھی جنگ کے نتائج جانچنے کا بنیادی پیمانہ یہ ہوتا ہے کہ مخالف فریق اپنے مقررہ مقاصد حاصل کرپاتا ہے یا نہیں۔

August 30, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

تہران: ایرانی آرمی چیف میجر جنرل امیر حاتمی نے دعویٰ کیا ہے کہ حالیہ محاذ آرائی کے دوران ایران کے خلاف کارروائی کرنے والی بیرونی قوتیں اپنے طے شدہ اسٹریٹجک اہداف حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکیں۔

شہدا کی یاد میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر حاتمی نے کہا کہ کسی بھی جنگ کے نتائج جانچنے کا بنیادی پیمانہ یہ ہوتا ہے کہ مخالف فریق اپنے مقررہ مقاصد حاصل کرپاتا ہے یا نہیں۔

ایرانی آرمی چیف کے مطابق ایران کے دفاعی نظام کو نقصان پہنچانے کی کوششوں کے باوجود ایرانی مسلح افواج نے آخری مرحلے تک اپنی دفاعی کارروائیاں جاری رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی فورسز نے میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے مخالف کارروائیوں کا بھرپور جواب دیا اور اپنی دفاعی صلاحیتوں کا مؤثر انداز میں استعمال کیا۔

امیر حاتمی کا مزید کہنا تھا کہ ایرانی فضائی دفاع نے بھی متعدد ڈرونز اور جنگی طیاروں سمیت مختلف اہم عسکری اہداف کو نشانہ بنایا۔

ایرانی آرمی چیف نے اس موقع پر مسلح افواج کی صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک کا دفاعی نظام بدستور مضبوط ہے اور کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے فورسز اپنی تیاری برقرار رکھے ہوئے ہیں۔