بھارتی وزیراعظم چینی فضائی حدود استعمال کرنے پر مجبور

دونوں رہنماؤں کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، دفاع، توانائی، ڈیجیٹل رابطوں اور تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت متوقع ہے۔

August 30, 2026 · بام دنیا
فوٹو سوشل میڈیا ایکس

فوٹو سوشل میڈیا ایکس

تاشقند: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند پہنچ گئے، تاہم پاکستان کی فضائی حدود بند ہونے کے باعث ان کے خصوصی طیارے کو متبادل راستہ اختیار کرتے ہوئے چین کی فضائی حدود سے گزرنا پڑا۔

نریندر مودی ازبک صدر شوکت مرزیویف کی دعوت پر دو روزہ سرکاری دورے پر تاشقند پہنچے ہیں۔ دورے کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، دفاع، توانائی، ڈیجیٹل رابطوں اور تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت متوقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر رکھی ہے، جبکہ مغربی ایشیا میں جاری کشیدگی کے باعث خطے کے کئی روایتی فضائی راستے بھی متاثر ہیں۔ ان حالات میں بھارتی وزیراعظم کے طیارے نے چین کی فضائی حدود سے گزر کر طویل راستہ اختیار کیا۔

ازبکستان کے دورے کے بعد نریندر مودی کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک روانہ ہوں گے، جہاں وہ شنگھائی تعاون تنظیم کے 26ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔