اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا
فی کلو قیمت میں 4 روپے 33 پیسے اور گھریلو سلنڈر 51 روپے 17 پیسے مہنگا ہوگیا۔
August 31, 2026 · قومی
اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی یعنی اوگرا نے مائع گیس یعنی ایل پی جی کی قیمت میں 4 روپے 33 پیسے فی کلوگرام اضافہ کردیا ہے۔ قیمت میں اس اضافے کے بعد ایل پی جی کی نئی قیمت 258 روپے 65 پیسے فی کلوگرام مقرر ہوگئی ہے۔
اس کے علاوہ 11.80 کلوگرام کے گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 51 روپے 17 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد اب 11.80 کلوگرام کا گھریلو سلنڈر 3 ہزار 52 روپے میں دستیاب ہوگا۔ اوگرا کی جانب سے قیمتوں میں ردوبدل کا یہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمتیں فوری طور پر نافذ العمل ہوں گی۔