سعودی عرب کا خام تیل سنگاپور میں ذخیرہ کرنے کا فیصلہ
سعودی عرب کے اس فیصلے پر عملدرآمد کا آغاز 2027ء کی دوسری ششماہی سے ہوگا۔
October 27, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو
ریاض: سعودی عرب نے اپنا خام تیل سنگاپور میں ذخیرہ کرنے کا فیصلہ کرلیا، یہ فیصلہ سپلائی سے متعلق خدشات کے پیشِ نظر کیا جارہا ہے۔
سعودی عرب کے اس فیصلے پر عملدرآمد کا آغاز 2027ء کی دوسری ششماہی سے ہوگا۔
اسی دوران بین الاقوامی توانائی ایجنسی کے سربراہ فاتح بیرول نے کہا کہ ایندھن کی فراہمی کی صورتحال بدستور خدشات کا شکار ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ لگتا نہیں کہ 2027 میں بھی تیل کی عالمی مارکیٹ اس سطح پر آسکے گی، جہاں وہ فروری میں امریکا اسرائیل کے ایران پر حملے سے شروع ہوئی جنگ سے پہلے تھی۔